19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:26
جیو کا مقابلہ موسیقی محبتوں کی نئی سمت ہے، شتروگن سنہا
جیو نیوز - اسلام آباد … معروف بھارتی اداکار شتروگن سنہا نے جیو کے مقابلہ موسیقی کو محبتوں کی نئی سمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کے ملک اور سرحدیں نہیں ہوتیں اور وہ ہر جگہ اتنے ہی مقبول ہوتے ہیں جتنے اپنے ملک میں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جیو کا مقابلہ موسیقی کامیابیوں سے ہمکنار ہو۔