19 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:15
ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کی انوکھی خواہش
جیو نیوز - لاس اینجلس …جنگ نیوز… فلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبصورت اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مرد کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ٹائی ٹینک سے عروج پانے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے رومینس سے بھر پور کردار تو اچھی طرح نبھائے۔ اب انہیں خواہش ہے ایسے کریکٹر کو ادا کرنے کی جو انہیں فلمی دنیا میں امر کر دے، اسلئے انہوں نے مرد کے روپ میں خود کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، چاہے وہ ایک دن کیلئے کیوں نہ ہو۔