20 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:20
لاہورمیں شام چوراسی گلوکاروں کیساتھ محفل موسیقی
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں شام چوراسی گھرانے کے گلوکاروں کے ساتھ موسیقی کی شام سجائی گئی، جس میں فنکاروں نے گائیگی کے داوٴ پیچ کچھ یوں آزمائے کہ شائقین حیرت میں ڈوب گئے۔الحمرا آرٹ سنٹر میں ہونے والی اس محفل کو کلاسیکی گائیکی کے قدر دانوں کیلئے سجایا گیا تھا۔ فنکاروں نے ٹھمری ، کافی اور غزل کی گائیکی سے حاضرین کی بھرپورداد سمیٹی۔ محفل کا آغاز میں لندن سے آئے لطافت علی خان کی پرفارمنس سے ہوا جنہوں نے احمد فراز اور دیگر شعرا کی مقبول غزلوں میں آواز کا جادو جگایا۔ شفقت سلامت علی خان نے روایتی انداز میں راگ چھیڑے اور پھر خواجہ غلام فرید کی کافی پیش کی جسے سن کر حاضرین جھوم اٹھے۔