27 جنوری 2012
وقت اشاعت: 20:43
علی ظفر کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی فلمی نگری میں اپنی فنکارانہ صلا حیتوں کی بدولت نہایت تیزی سے جگہ بنانے والے پاکستانی پاپ اسٹار اور اداکار علی ظفر کی نئی ہندی فلم"لندن ،پیرس،نیویارک"کا دوسرا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پیارومحبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں علی ظفر اداکارہ Aditi Rao کیساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جسکا میوزک بھی علی ظفر نے ہی کمپوز کیا ہے ۔یہ فلم علی ظفر کیلئے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے جسے 2مارچ کو ریلیز کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔