تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:17

شادی کیلئے بالکل تیار ہوں، شاہد کپور

جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لئے بالکل تیار ہیں اور اگر کوئی خوبصورت لڑکی ان کے پاس آئے اور شادی کرنے کے لئے کہے تو اس کے بارے میں سوچیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی ایک بے حد حسین رشتہ ہے۔ شادی کے بعد انسان زیادہ ذمہ دار اور اپنے آپ کو زیادہ مستحکم پاتا ہے۔ میڈیا کی خبروں کو مانیں تو شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی دوستی گہری ہے اور وہ شاید جلد ہی شادی بھی کر لیں حالانکہ شاہد کپور نے اس طرح کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ اس سے پہلے شاہد کپور اور کرینہ کپور ایک دوسرے کے ساتھ تھے لیکن دونوں کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.