تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:45

شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر فرح خان کے شوہر شرش کندر کو تھپڑ ماردیا

جیو نیوز - ممبئی … بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف فلم و ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کے شوہر شرش کندر کو ایک تقریب میں تھپڑ ماردیا، فرح خان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سنجے دت کی پارٹی میں فرح خان کے شوہر شرش کندر کو اس وقت تھپڑ ماردیا جب انہوں نے فلم راون سے متعلق ریمارکس دیئے۔ معروف فلم و ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے شاہ رخ کی جانب سے اپنے شوہر شرش کندر کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تلخ کلامی شرش کندر کی جانب سے راون سے متعلق ریمارکس پر ہوئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فرح خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سنجے دت کی پارٹی کے دوران ان کے شوہر شرش کندر پر شاہ رخ خان اور اس کے تین گارڈز نے تشدد کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ خان خان نے شرش سے ان کے خلاف بیان پر وضاحت مانگی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھگڑا شاہ رخ خان نے شروع کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.