2 فروری 2012
وقت اشاعت: 8:19
شاہ رخ نے شرش کوتھپڑمارنے کونجی معاملہ قراردیدیا
جیو نیوز - کولکتہ … بالی وڈکنگ خان نے فرح خان کے شوہرکوتھپڑ مارنے کونجی معاملہ قراردے کر اس پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔کولکتہ میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر جب میڈیا کے نمائندوں نے شاہ رخ خان سے فرح خان کے شوہرشرش کندرسے جھگڑے کی وجہ دریافت کرنا چاہی توان کاکہناتھا وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے۔کنگ خان نے کہا کہ یہ ان کانجی معاملہ ہے اورانھوں نے آج تک اپنیکسی ذاتی واقعے پرکبھی کوبیان نہیں دیا۔اس لیے وہ اس تنازع پربھی کچھ نہیں بولیں گے۔