تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 فروری 2012
وقت اشاعت: 9:34

علی ظفر وینا ملک پر برس پڑے

جیو نیوز - کراچی … مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے وینا ملک جو کچھ کر رہی ہیں وہ ان کا ذاتی فعل ہے، ان کے کردار سے پاکستان کو جج کرنا زیادتی ہوگی۔۔ایک انٹرویو میں علی ظفر نے وینا ملک کے حالیہ تنازع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادکار کو باہر کام کرتے ہوئے اپنے ملک کے وقارکو سامنے رکھنا چاہیے اور ایسے عمل سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملک کا نام بدنام ہو۔ علی ظفر نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے یہ طریقے پائیدار نہیں ہوتے،اس طرح کے تنازعات صرف وقتی فائدہ پہنچاتے ہیں، جبکہ آگے بڑھنے کے لیے تنازعات کی نہیں محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.