تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:50

سلمان خان طبی معائنے کیلئے امریکا جائیں گے

جیو نیوز - ممبئی…خبروں کے مطابق بھارتی اداکار سلمان خان اپنی فلم ایک تھا ٹائیگر کی کیوبا میں فلمبندی مکمل ہوتے ہی طبی معائنے کے لیے امریکا کا رخ کریں گے۔گزشتہ سال سلمان خان میں ٹراجیمینل نیورلجیا نامی اعصابی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں امریکا میں سرجری کروانی پڑی تھی۔ اس وقت داکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ جنوری میں ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا اور ہو سکتا ہے انہیں دوبارہ آپریشن کی ضرورت پڑے۔ جنوری میں تو انہوں نے امریکا کا رخ نہیں کیا لیکن اب تکلیف کے دوبارہ لوٹ آنے پر انہوں نے ایک بار پھر ڈاکٹروں سے صلح مشورے کے لیے امریکا جانے کا ارادہ کیا ہے۔طبی معائنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ انہیں دوبارہ اپریشن کی ضرورت ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.