تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:35

وادی کشمیر کے دلکش نظاروں نے عامر خان کو مسحور کردیا

جیو نیوز - سری نگر… سردی میں برفباری کے دلکش نظارے دیکھنے بالی وڈ اسٹار عامر خان جنت نظیر حسین وادی کشمیر پہنچے ہیں، برفباری کو انجوائے کرتے سرخ لباس میں ملبوس عامرخان نے سری نگر میں ڈل جھیل میں مشہور کشتی شیکارا میں سیر بھی کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامرخان کو وہ وقت یاد آگیا ، جب 1998ء میں وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے کشمیرآئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکے نظاروں نے انہیں مسحور کرکے رکھ دیا ہے۔ عامرخان نے کشمیر ٹور پربھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.