تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 فروری 2012
وقت اشاعت: 20:51

علی ظفر کی نئی بالی ووڈ فلم لندن، پیرس، نیویارک کا نیا گانا ریلیز

جیو نیوز - کراچی … پاکستانی پوپ اسٹار علی ظفر کی نئی بالی وڈ فلم لندن، پیرس، نیویارک کی تشہیر زوروں پر ہے اور اب اسی سلسلے میں فلم کا ایک گانا ریلیز کیا گیا ہے۔ لندن، پیرس، نیویارک ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے اور اس کا ریلیز ہونے والا تازہ گانا” زندگی “ بھی ایک رومانوی گیت ہی ہے، یہ گانافلم کے ہیرو علی ظفر نے خود گایا ہے جس میں مشہور بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے ان کا ساتھ دیا ہے۔ اس گانے کا میوزک بھی علی ظفر نے ہی ترتیب دیا ہے۔ لندن، پیرس، نیویارک جیو فلمز کے بینر تلے 2 مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.