تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:38

لاس اینجلس:معروف گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی

جیو نیوز - لاس اینجلس. . .. . . .امریکی سپراسٹار اداکارہ، گلوکارہ اورماڈل وٹنی ہیوسٹن کی لاش باتھ ٹب سے ملی تھی۔موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔معروف گلوکارہ وٹنی ہیوسٹن ہفتے کے روز لاس اینجلس کے علاقے بیورلے ہلز کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔پولیس نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ وٹنی کی لاش باتھ ٹب سے نکالی گئی تھی تاہم اب تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اپنے مقبول گیت آئی ول آلویزلو یوسے عالمی شہرت پانے والی اڑتالیس برس کی وٹنی نشے کی عادی تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹیں آنے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے جس کے بعد ہی موت کی صحیح وجہ بتائی جاسکے گی۔وٹنی کے خاندان کی خاتون ترجمان کاکہنا ہے کہ وٹنی کی تدفین کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.