تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 فروری 2012
وقت اشاعت: 8:11

نیویارک: وکٹوریا بیکھم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی ستائش

جیو نیوز - نیویارک … برطانیہ کی سابق اسپائس گرل وکٹوریا بیکھم فیشن کی دنیا میں بھی مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔نیویارک میں جاری فیشن ویک میں وکٹوریا بیکھم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو خوب سراہا گیا۔اپنی آواز اور انداز سے لوگوں کے دل چرانے والی وکٹوریا جب ماڈلنگ کی دنیا میں آئیں۔ تب بھی کامیابی نے ان کے قدم چومے اور جب انھوں نے فیشن ڈیزائننگ کے شعبے کو چنا ،تو یہاں بھی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کیا گیا۔ڈینم کے ملبوسات میں ان کی ڈیزائننگ توسب کو پسند آئی ہی تھی مگر اس بار انھوں نے خواتین کے روایتی ملبوسات پیش کیے ہیں جن میں نگاہوں کو متوجہ اور دلوں کو لبھانے والے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔جنھیں بے حد پسند کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.