تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 فروری 2012
وقت اشاعت: 12:26

پا شا باسو فلم ”راز تھری“ میں کام کیلئے تیار

جیو نیوز - ممبئی… بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرانے والے ہدایت کار وکرم بھٹ تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے وکرم کی فلم ”راز تھری“ میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ بپاشا نے اپنے کیریئر کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کالج لائف سے کیا تھا۔ اس دوران وکرم بھٹ نے انہیں اپنی فلم ”راز“ میں کاسٹ کرلیا جس کی کامیابی کے بعد میں نے ماڈلنگ چھوڑ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد میں وکرم کے ساتھ کام کروں گی جس پر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.