تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:39

فلم ’ہاؤس فُل ٹو ‘کے پہلے گانے"پاپا تو بینڈ بجائے"کی وڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی… این جی ٹی… فلمساز و ہدایتکار ساجد خان کی فلم ہاؤس فُل ٹو:دی ڈرٹی ڈزن کے پہلے گانے"پاپا تو بینڈ بجائے"کی وڈیو ریلیز کردی گئی۔ "پاپا توبینڈ بجائے"نامی بولوں پر مبنی اس گانے کی وڈیو میں اکشے کمار جان ابراہم ،رتیش دیش مکھ،شریاس تل پیڈے، رشی کپور،رندھیر کپور اور بومن ایرانی کو ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے جسکی کوریو گرافی معروف کوریو گرافر فرح خان نے کی ہے۔2010کی فلم ہاؤس فلم کا سیکوئل ہاؤس فل ٹو:دی ڈرٹی ڈزن ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کر رہے ہیں جس میں اکشے کمار،جان ابراہم،آسن ،جیکولین فرنانڈس،زرین خان، بومن ایرانی،شریاس اور رتیش دیش مکھ سمیت کئی اہم اداکارکام کررہے ہیں۔اسٹار کاسٹ پرمشتمل یہ فلم5اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک ساجد واجد نے ترتیب دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.