13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 8:52
وینا ملک بھارتی کی دیسی انجلینا جولی بن گئیں
جیو نیوز - ممبئی… چھنو کھڑکی میں آئی تو اس کی انگڑائی ہی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ وہ تو بھارت میں دیسی انجلینا جولی ہوگئیں۔ بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کرنے کے بعد ان دنوں پاکستان اور بھارت میں وینا ملک کے بہت چرچے ہیں اور ان چرچوں نے اس وقت آسمان چھولیا جب بھارتی فلموں کے نہایت تجربہ کار اور مشہور ڈائریکٹر انند بالراج نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ ووینا ملک کی اداکاری اور ان کا کیمرے کے سامنے جلوہ گر ہونا انجلینا جولی سے کم نہیں۔ دال میں کچھ کالا میں مرکزی کردار کے لئے مچلنے والی ووینا ملک جب شوٹنگ کے لئے میدان میں اتریں تو اسی فلم کے ڈائریکٹر ان کی اداکاری میں محو ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ ووینا کی اداکاری انجلیانا جولی کے کام کی یاد دلاتی ہے۔