تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:51

ٹوائیلائٹ اسٹار کرسٹین کا برف کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا

جیو نیوز - لندن…این جی ٹی…مادام تساؤ میوزیم کی تاریخ میں پہلی بار ایک برف کا مجسمہ میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔یہ مجسمہ ہالی ووڈ اسٹار کرسٹن اسٹیورٹ کا بحیثیت ٹوائیلائٹ کردار بیلا سوان کے روپ میں مادام تساؤکی گیلری میں ان کے ہیروز رابرٹ پٹنسن(ایڈورڈ کیولن)اور ٹیلر لاٹنر(جیکب)کے درمیان رکھا گیا ہے۔مادام تساؤ میوزیم میں ٹوائیلائٹ بریکنگ ڈان پارٹ ون کی ڈی وی ڈیز کے اجراء کے موقع پر اس مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی جس کا مقصدیہ واضح کرنا تھا کہ کس طرح ایک عام لڑکی نے انسان سے ہمیشہ زندہ رہنے والی Vampireمیں تبدیل ہوکر اپنی عمر اور وقت کو بڑھنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ کرسٹین اسٹیورٹ کا ٹوائیلائٹ کردار کے روپ میں یہ مجسمہ صرف دو دن تک لندن کے مادام تساؤ میں سجایاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.