تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:52

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی پہلی فلم’بیٹل شپ‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی ووڈ…این جی ٹی…امریکی گلوکارہ ریحانہ کی پہلی فلم’بیٹل شپ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا؛ فلم18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان امریکی گلوکارہ 24سالہ ریحانہ کی بطور اداکارہ پہلی فلمBattleshipکانیا ٹریلرجاری کردیا گیاہے۔ہدایتکار پیٹر برگ کی اس فلم میں ریحانہ کے ساتھ ساتھ لیام نیسن،ٹیلر کِچ اوربروکلین ڈیکرمرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ایک وڈیو گیم سے متاثر ہوکر تیار کی گئی اس سائنس فکشن فلم کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے 18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.