تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 8:54

خیبرپختونخوا میں کالا موتیا کے مرض میں اضافہ

جیو نیوز - پشاور… خیبر پختونخوا میں کالا مو تیا کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر سال 15 فیصد افراد کالا مو تیا کے باعث بنیائی سے محروم ہو رہے ہیں۔ بہت سے افراد کے نابینا ہونے کا سبب کالا موتیا ہوتا ہے۔ کالا موتیا بنیادی طور پر آنکھ کے اندرونی دباوٴ میں خرابی کی بیماری ہے۔ جس کے تحت پانی کی طرح کا مواد خون سے بن کر آنکھ میں اترتا ہے اور آنکھ کے اندرونی حصوں کو متا ثر کر تا ہے۔ اس بیماری میں مریض کی آنکھ سرخ ہوجاتی ہے اور شدید درد کے ساتھ آنکھ سے پانی بہتا ہے۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کم و بیش 70 لاکھ افراد اس مرض کے باعث بینائی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں ہر سال 15 فیصد افراد کالا مو تیا سے اندھے پن کا شکا ر ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق شوگراور بلڈ پریشر کے مریضوں میں کالا مو تیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے خدشات زیادہ ہو تے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالا مو تیا قابل علاج مرض ہے تاہم اس کی بروقت تشیخص اور علاج سے بینائی بچائی جا سکتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.