تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:25

انیل کپور اور اجے دیوگن کی نئی ایکشن فلم”تیز“کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی…انیل کپور اور اجے دیوگن کی نئی ایکشن تھرلر فلم"تیز"کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار پریادرشن کی اس فلم میں اجے دیوگن اور انیل کپور کے ساتھ ساتھ زیدخان،بومن ایرانی،کنگنا رناوٹ اور سمیرا ریڈی نے اہم کردار اداکیے ہیں۔لندن،گلاسگواور برمنگھم سمیت بھارتی شہروں میں فلمائی گئی اس فلم کے ایکشن سین ہالی ووڈ فلموںBourne UltimatumاورBourne Supremacyکے ایکشن کورآڈنیٹرز نے کوریو گراف کیے ہیں۔پروڈیوسر رتن جین کی یہ ایکشن تھرلر فلم SRKاینٹرٹینمنٹ اینڈ موویز کے تحت27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.