تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مارچ 2012
وقت اشاعت: 23:24

معذوری مجبوری نہیں، چین میں وہیل چیئر ڈانسرز کا انوکھا گروپ

جیو نیوز - بیجنگ … پیروں کو استعمال کئے بغیر ڈانس کرنا کچھ نا ممکن سا معلوم ہوتا ہے لیکن چین کے شہر بیجنگ میں چند معذور افراد نے ایسا گروپ تشکیل دیا ہے جو وہیل چیئر پر ڈانس کا حیران کن مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔ 52 سالہ چینی شخص ژینگ ژونگ جو خود بھی چلنے پھرنے سے قاصر ہیں نے اپنے اس خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے معذور افراد پر مشتمل ایک ایسا ڈانس گروپ تشکیل دیا ہے جس میں چلنے پھرنے سے قاصر افراد کو ڈانس کی تربیت دی جا تی ہے۔ تین سال قبل تشکیل دیا جانے والا یہ ڈانس گروپ 30 سے زائد افراد پر مشتمل ہے جو وہیل چیئر پر بیٹھے بیٹھے اس مہارت سے پرفارم کرتے ہیں کہ دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے اور ان کی ہمت کو سراہے بغیر نہیں رہا جاتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.