تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:19

رنبیر کپور ٹپوری ہیرو کا کردار نبھائیں گے

جیو نیوز - ممبئی… راک اسٹار بننے کے بعد بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اب ممبئی کے سڑک چھاپ لڑکے کے روپ میں نظر آئیں گے۔رنبیر کپور پر راک اسٹار کی کامیابی کے بعدفلموں کی بارش ہوگئی ہے اور ایک کے بعد ایک انھیں چیلنجنگ رولز کی آفر ہو رہی ہے، اور اب رنبیر کپور دبنگ کے ڈائریکٹر کے ساتھ نئی فلم کرنے جارہے ہیں جس میں وہ ایک سڑک چھاپ لڑکے کا کردار ادا کریں گے جس کا اسٹائل ممبئی کے ایک خاص طبقے کے لڑکوں کی ترجمانی کرے گا جن کے چلنے اور بولنے کا انداز کچھ مختلف ہوتا ہے۔ رنبیر کو اس کردار کو نبھانے کے لیے خاس ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.