تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:11

سلمان، پریتی زنٹا کی فلم عشق ان پیرس میں جلوہ گر ہوں گے

جیو نیوز - ممبئی …ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دینے والے سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ کی ہر اداکارہ جلوہ گر ہو نے کی خواہشمند ہے لیکن اس مرتبہ قرعہ فال پریتی زنٹا کے نام کا نکل آیا ہے ۔بالی ووڈ کے باڈی گارڈ سلمان خان نے پریتی زنٹا کی فلم عشق ان پیرس میں بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہو نے کیلئیحامی بھر لی ہے جسکے ایک گانے اور چند مناظر میں وہ پر یتی کے ساتھ کام کریں گے۔بالی ووڈ سے طویل غیرحاضری کے بعد پریتی زنٹاکی اس فلم کے ذریعے شاندار واپسی ہو رہی ہے جسے ناصرف وہ خود پروڈیوس کر رہی ہیں بلکہ مرکزی کر دار کی ادائیگی کیساتھ ساتھ اس فلم کے اسکرپٹ کو بھی لکھنے میں پریتی نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.