12 اپریل 2012
وقت اشاعت: 21:33
کیر ئیر بچا نے کیلئے رانی مکھر جی کا آ ئٹم سونگ کر نے کا فیصلہ
جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…اپنے فلمی کیر ئیر کو ختم ہونے سے بچا نے کی کو ششوں میں مصر وف رانی مکھر جی نے آ خر ی داؤ کے طور پر آ ئٹم سو نگ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ کئی کا میا ب فلموں میں بہترین ادکار ی کے جو ہر دکھانے کے بعد رانی Aiyya نا می فلم میں ایک ٹپور ی انداز کے گا نے میں نظر آئیں گی۔اس آئٹم سو نگ کی کو ریو گرافی وے بھاوی مرچنٹ کر یں گی ،اب دیکھتے ہیں کہ آئٹم سو نگ کر نے کا یہ فیصلہ رانی مکھرجی کے لیے فا ئدے مند ثا بت ہو پا تا ہے یا نہیں ۔