تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:53

برانڈ ایمبسڈر میں کرینہ کپور کترینہ سے بازی لے گئیں

جیو نیوز - ممبئی…کرینہ کپور 2012 میں بھی اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو خوبی سے آگے بڑھا رہی ہیں۔ اب کی ہے انھوں نے ایسی ڈیل کے سب کو پیچھے چھوڑ گئی ہیں، 2012 میں کرینہ کپور کی فلمیں ایجنٹ ونود اور ایک میں اور ایک تو کوئی خاص جادو تو نہ چلا سکیں لیکن کرینہ کپور کا سحر اپنی جگہ قائم ہے اور اسی لیے اب ایک بیوریج کمپنی نے ان سے 5 کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا ہے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے،ابھی تک اس فہرست میں کترینہ کیف آگے تھیں ایک برانڈ سے ساڑھے چار کروڑ روپے کی ڈیل کے ساتھ لیکن اب کرینہ نمبر لے گئی ہیں،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم نہ بھی چلی تو کیا کرینہ کا جادو تو چل ہی رہا ہے نا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.