تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:46

جینیفر لوپیز کے شوہر مارک انتھونی نے طلاق کیلئے مقدمہ داخل کردیا

جیو نیوز - نیویارک … ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ اداکارہ اور گلوکارہ جنیفر لوپیز کو طلاق دینے کیلئے ان کے شوہر مارک انتھونی نے مقدمہ داخل کردیا ہے۔ مارک انتھونی نے طلاق کے ساتھ جینیفر سے ہونے والے اپنے 4 سالہ جڑواں بچوں ایمے اور میکس کی تحویل کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔ مارک انتھونی کا کہنا ہے کہ ان کے تعلقات اتنے کشیدہ ہوچکے ہیں کہ اب طلاق کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان دونوں کے درمیان علیحدگی جولائی 2011ء میں ہی ہوچکی ہے تاہم طلاق کا مقدمہ اب داخل کیا گیا ہے، جینیفر لوپیز کی یہ تیسری اور مارک انتھونی کی دوسری شادی ہے جو ختم ہونے جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.