3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:22
سی این جی مہنگی ہوئی تو لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائینگے، غیاث پراچہ
جنگ نیوز - آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے گیس مہنگی کی تو سی این جی صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔جیونیوز سے گفتگو میں غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کی تحت سی این جی کی صنعت کو تباہ کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تین ہزار تین سو سی این جی اسٹیشنز ہیں ۔اگر حکومت نے گیس مہنگی تو لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدامات کا ازخود نوٹس لیں۔غیاث عبداللہ پراچہ نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت اپنے ارادوں سے باز نہ آئی تو ملک بھر میں پہیہ جام کر دیا جائے گا۔