تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 19:16

ایم کیوایم کی پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن نشستوں کیلئے درخواستیں

آج نیوز - متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی اپوزیشن نشستوں کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔ حیدر عباس رضوی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کو مذاق سمجھنا افسوسناک ہے۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی نے وفد کے ہمراہ اسمبلی سیکریٹریٹ جبکہ طاہر علیم مشہدی نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں، درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہو چکی ہے لہٰذا متحدہ کے اراکین کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت کا ساتھ کر غلطی کی، علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔ یہ بات افسوسناک ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کو مذاق سمجھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی حمایت کے معاملے پر فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ لندن میں صدر زرداری اور الطاف حسین کی ملاقات کا امکان نہیں، عشرت العباد کے خلاف اب کوئی مقدمہ نہیں، ان کا استعفیٰ ایوان صدر کو بھیجا جا چکا ہے،حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم فرینڈلی اپوزیشن ہو گی نہ ہی موجودہ جمہوری نظام کو غیر مستحکم کرنے کا حصہ بنیں گے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.