کہانی
کچھ دیر ہمارے ساتھ چلو
ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے
سمجھے نا جسے تم آنکھوں سے
وہ بات زبانی کہہ دیں گے
پھولوں کی طرح جب ہونٹوں پے
اک شوخ تبسم بکھرے گا
دھیرے سے تمھارے کانوں میں
اک بات پرانی کہہ دیں گے
اظہار وفا تم کیا جانو
اقرار وفا تم کیا جانو
ہم ذکر کریں گے اوروں کا
اور اپنی کہانی کہہ دیں گے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ