آخر اس نے تخت پر قبضہ کرلیا

ایک شخص نے اٹلی کے تخت پر قبضہ جمانے کی خاطر عجیب و غریب چکر چلائے۔ کہا جاتا ہے کہ ہوک نامی شخص اٹلی کے تخت پر قبضہ کرنا چاہتا تھا مگر اس کے پاس کوئی ایسی طاقت نہ تھی کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرسکتا۔ آخر اس نے ایسے چکر چلائے کہ مورخ بھی حیران رہ گئے۔ اس نے سب سے پہلے اٹلی کے شاہ ایڈولف کی ماں سے شادی کی، جب وہ فوت ہوگئی تو شاہ کی بیٹی سے شادی کرلی۔ جب شاہ ایڈولف مرگیا تو اس کی بیوہ سے شادی کرلی۔ پھر اپنے بھائی کی شادی بادشاہ کی بہن سے اور دوسرے کی شادی اپنی بیٹی سے کرادی۔ اس طرح اس نے عجیب و غریب چکر چلانے کے بعد اکیس برس تک اٹلی پر حکومت کی۔

Posted on Oct 19, 2011