نیکولس 1716ء میں فرانس کی فوج کا فیلڈ مارشل تھا۔ اس نے کئی جنگیں لڑیں اور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ وہ ایک عظیم فاتح تھا لیکن زبردست قسم کا وہمی انسان بھی تھا۔ اُسے ہر وقت یہی وہم رہتا تھا کہ اگر نمک دانی سے کھانے کے دوران نمک گرگیا تو اس کی موت واقع ہوجائے گی چناچہ کھانے کے دوران وہ ہمیشہ نمک دانی اپنے سے دور رکھتا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہم اس کی موت کا باعث بن گیا۔ ایک ڈنر کے دوران دوسرے مہمان کا ہاتھ میز پر پڑی ہوئی نمک دانی سے ٹکرایا اور نمک دانی میز سے نیچے جا گری، نیکولس یہ دیکھ رہا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنکھیں پھٹ گئیں اور تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ گر کر مرگیا۔
Posted on Oct 19, 2011
سماجی رابطہ