دیواریں جدا کرتی ہیں، پُل ملاتے ہیں، لوگوں کو باہم ملانے کے لیے پُل بنانے ضروری ہوتے ہیں، فرانس کے ایک ماہر نے ایسا پُل بنایا ہے جو تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ نارمن فوسٹر کا ڈیزائن کردہ یہ پُل ڈھائی کلومیٹر طویل اوروادی کی سطح یعنی زمین سے 270 میٹر بلند ہے، گویا یہ ایفل ٹاور سے بھی اونچا ہے، اسے دنیا کے سب سے اونچے پل کا اعزاز حاصل ہے۔ روڈوے کو سلنڈر کیکریٹ کالمز سے سہارا دیا گیا ہے جبکہ یہ اسٹیل کے ذریعے بندھا ہوا ہے۔ نتیجتاً یہ انجینئرنگ اور حسن دونوں کا شاہکار ہے۔
Posted on May 25, 2012
سماجی رابطہ