جنوبی فرانس میں لی پائے کے ایک پرانے قصبے کے دروازے کے ساتھ ایک الگ تھلگ چٹان پر ایک چرچ قائم ہے۔ یہ چرچ تقریباً ایک ہزار سال قبل تعمیرا ہوا اس تک پہنچنے کے لیے 271 سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں۔ یہ آتش فشانی پہاڑوں کا علاقہ ہے اور جس چٹان پر یہ چرچ قائم ہے یہ ایک قدیم آتش فشان کا حصہ ہے۔ کسی زمانے میں یہ کون کی شکل کی پہاڑی تھی مگر بعد میں موسم کے اثرات اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کے کنارے ختم ہوتے چلے گئے اور صرف ٹھوس لاوے کا ایک کنارا باقی رہ گیا جس کے آتش فشاں کے مرکزی دہانے کو بندکردیا۔
Posted on Mar 30, 2012
سماجی رابطہ