بچپن میں آپ نے الف لیلی اور علی بابا کی کہانیاں تو سنی ہوں گی مگر اب یہ کہانیاں کسی حد تک سچی ہوتی نظر آرہی ہیں۔ امریکہ کے 57 سالہ فاراح کارپائریلی نے اپنے گھر کا 360 کلوگرام وزنی دروازہ اس طرح تیار کروایا ہے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ کہ کھل جا سم سم تو یہ وزنی دروازہ کھل جاتا ہے۔ یہی نہیں پائریلی جب اپنی دو بیٹیوں کو کہتے ہیں کہ سوجائو تو گھر کی بہت سی بتیاں بجھ جاتی ہیں۔ اس طرح پائریلی نے اپنے گھر کے زیادہ تر سسٹم اپنی آواز سے منسلک کیے ہوئےہیں۔ جب ان کے گھر شور شرابہ یا پارٹی ہوتی ہے تو وہ 1000 ڈالر کا وائرلیس ہینڈ فون استعمال کرتے ہیں جو ان کے لیے کافی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ جب پائریلی کہتے ہیں "لائٹس لائٹس" تو گھر کی بتیاں جل جاتیں ہیں۔ اس کے علاوہ پائریلی نے سوئمنگ پول کے پاس ایک ٹی وی لگایا ہوا ہے جو عام طور پر چھپا رہتا ہے مگر جب پائریلی کہتے ہیں "ٹی وی پول پر آجا" تو ٹی وی سامنے آجاتا ہے۔
آواز کا کمال
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ