یورپ کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے منفرد سیکورٹی سسٹم متعارف کروایا ہے جس میں مکان کے اوپر ایک ہیلی کاپٹر گشت کرتا رہتا ہے اور اس ہیلی کاپٹر پر دو وائرلیس کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زمین پر روبورٹ سیکورٹی گارڈ پہرہ دیتے رہتے ہیں، جو شخص بھی ملاقات کے لیے آئے گا اسے سٹیل کے دورازہ پر پہلے اپنا پاسپورٹ سکین کروانا ہوگا جو اس سیکورٹی کے تحت بنا ہوگا۔ گھر کے اندر بھی سیکورٹی کی نظراندر آنے والے شخص پر ہوگی کہ وہ کیا کررہا ہے اور کس کمرے سے نکل کر کس کمرے میں جاتا ہے۔ اس سکیورٹی سسٹم میں جو روبورٹ استعمال کیے گئے ہیں وہ ٹوکیو کی کمپنی سیکام کے ہیں جو 2700 ڈالر فی ماہ کے عوض اپنے روبورٹ کرایہ پر دیتی ہے۔
اس سکیورٹی سسٹم میں جو ہیلی کاپٹر استعمال ہوتے ہیں وہ اسرائیلی کمپنی سٹیڈی کاپٹر کے تیار کردہ ہیں جو مکمل آٹو میٹک ہیں اور اس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں ہوتا، اس کی قیمت 150000 ہزار ڈالر ہے اور اس کی لمبائی 2 میٹر ہے۔
حیران کن سیکورٹی سسٹم
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ