بمبارڈ ڈئیر جیٹ طیارہ شکاگو کے ایک رئیس ایگریکٹو اپنی بزنس میٹنگز میں جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا نام اس لیے نہیں بتایا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی دوسرا دولت دیکھ کر میرے گھر ڈاکہ ڈالنے گھس آئے۔ ان کی عمر 47 سال ہے اور اپنے جیٹ طیارے پر وہ امریکہ کے ہر کونے پر میٹنگ میں جاتے ہیں مگر رات کا کھانا ہر صورت میں اپنے گھر آکر کھاتے ہیں۔ اس جیٹ طیارے کے علاوہ بھی ان کے پاس بہت سے جہاز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میری بیوی ہمارے جہاز اپنے کاموں کے لیے استعمال کرتی ہے۔ وہ اپنے لیے کیریبین میں ایک عالی شان گھر تعمیرا کروارہے ہیں۔ اب وہ 35 ملین ڈالر کا نیا طیارہ خرید رہے ہیں جس کی گیلری باقی تمام طیاروں سے زیادہ بڑی ہوگی اور اس کی بزنس کلاس بھی سب سے منفرد ہوگی۔
روزانہ جیٹ طیارے پر سفر
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ