برزیل میں ایک شخص اپنی عجیب و غریب عادت کی وجہ سے پورے ملک میں مشہور ہے۔ جوزا مورا کو کسی تقریب میں باسہ لینے کی عادت ہے پوری دنیا کے امیر، معروف اور شخصیات کا بوسہ لینا اپنی زندگی کا مشن ہے اپنے اس مشن کے دوران وہ اپنی زندگی کے کئی سال جیل میں بھی گزار چکا ہے بعض موقعوں پر اس کی زبردست پٹائی بھی ہوئی لیکن وہ اپنی اس عادت سے بعض نہ آیا وہ تمام تر پابندیوں کو توڑ کر اپنے شکار تک پہنچ جاتا ہے اس کے سامنے برازیل کی پولیس بھی بے بس ہے حتیٰ کہ وہ ایک مرتبہ ایک لاکھ تماشائیوں کے سامنے برازیل کے ایک اسٹار فینک سنتارہ کا بوسہ لینے میں کامیاب ہو گیا۔ جب شہزادی ڈیانا برازیل کے دورے پر آئی تو جوزا نے بھی اپنی عادت سے روشناس کرانے کے لیے اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مداخلت کرکے اس منصوبے کو ناکام بنادیا اور اس کو اتنا مارا کہ اس کا بازو ٹوٹ گیا برازیل میں اس واقعے کو اتنا اچھالا گیا کہ اب بھی جب کوئی اہم تقریب ہوتی ہے تو جوزا کو تھانے میں بند کردیا جاتا ہے۔ اس کے آئیندہ منصوبوں میں میراڈونا کا بوسہ بھی شامل ہے۔
عجیب و غریب عادت
Posted on Jan 24, 2011
سماجی رابطہ