نیو یارک کا ایک شہری 38 سالہ پا بلوسواز اپنی ہتھییلیوں پر کھانا پکا سکتا ہے انڈا فرائی کر سکتا ہے اور پانی ابال سکتا ہے قدرت نے اس کے ہاتھ میں 600 والٹ کا کرنٹ رکھ دیا ہے جو اب تک ڈاکٹروں کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس کا ہاتھ ہر وقت اتنا گرم رہتا ہے کہ لوگ اس سے ہاتھ ملاتے ہیں انہیں اپنا ہاتھ جلتا ہوا محسوس ہوتا ہے اس لیے وہ دستانے پہنے رکھتا ہے لیکن جتنی حرارت کھانا پکانے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ یہ ہاتھ ہر وقت اتنا گرم نہیں رہتا دن ہر بعض اوقات اس کے جسم کی حرارت بھی بڑھ جاتی ہے اور اتنی ہو جاتی ہے کہ اس سے پانی بھی گرم کیا جاسکتا ہے۔ سوارز نے امریکہ ڈاکٹروں کی ایک جماعت کو بتایا کہ ایک سال قبل میں ہاتھ میں ٹھنڈا سوپ لیے کھڑا تھا اور ملازمین پر ناراض ہو رہا تھا کہ مجھے ٹھنڈا سوپ کیوں دے دیا جب میرا غصہ انتہا کو پہنچ گیا تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرے ہاتھ تپنے لگے ہوں میرے ہاتھوں میں ٹھنڈا سوپ گرم ہونے لگا۔ سوارز نے بتایا کہ ہاتھوں میں حرارت اس وقت زیادہ پیدا ہوتی ہے جب اسے بہت زیادہ غصہ آتا ہے وہ اب تک اپنے ہاتھوں پہ چاول پکا چکا ہے توس گرم کر چکا ہے اگر وہ دونوں ہاتھوں میں بجلی کی تار پکڑ لے تو اس سے بلب جل سکتا ہے ماہرین سوارز کی اس عجیب و غریب خصوصیت کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔
عجیب و غریب نوجوان
Posted on Jan 24, 2011
سماجی رابطہ