آسٹریلیا کے ماہرین حشرات الارض نے جھینگا مچھلی کی شکل کا ایک چھوٹا سا جانور دریافت کیا ہے جو بیش کروڑ سال سے کرۂ ارض پر موجود ہے لیکن اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکا تھا ایک انچ کے دسویں حصے کے سائز کے اس جانور کی نسل آسٹریلیا شمال مغربی ساحلی خطے کے ایک دور افتادہ غار میں پائی گئی ہے اسے فوری طور پر وکٹوریہ شہر کے جانوروں کے عجائب گھر میں رکھ دیا گیا ہے اور اس کی نسل کشی کے انتظامات شروع ہو گئے ہیں۔ دریں اثناء دنیا بھر کے ماہرین حشرات الارض اس عجیب و غریب قدیم جانور پر تحقیق کی غرض سے آسٹریلیا کے سائنسدانوں سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔
Posted on Jan 24, 2011
سماجی رابطہ