عجیب و غریب اخبارات

بھارت کے صوبہ دکن میں ایک اخبار صاف ستھرے لٹھے پر چھپتا تھا اور قارئین سے درخواست کی جاتی تھی کہ پڑھنے کے بعد اسے ناشر کے حوالے کردیں تاکہ لٹھے کو دھوکر دوبارہ اخبار شائع کیا جائے۔
1949ء میں امریکہ میں ایک اخبار شائع ہوتا تھا جس کا ایک صفحہ ریشمی کپڑے پر چھپتا تھا قارئین وہ حصہ پھاڑ لیتے تھے اور اس کو دھو کر جھاڑن کے طور پر استعمال کرتے تھے۔
کئی سال پہلے فرانس میں ایک اخبار "رومال" نکلا کرتا تھا جو رومالوں پر چھپتا تھا ایڈیٹر کا خیال تھا کہ اخبار بین حضرات مطالعے سے فارغ ہو کر اسے مختلف کاموں میں استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹامس ایڈیسن جسے ایجادات کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے دنیا کا سب سے کم عمر مالک اخبار تھا اس کا اخبار پہلا اور آخری اخبار تھا جو ٹرین میں ہی چھاپ کر فروخت کیا جاتا تھا اس اخبار کا نام ویکلی ہیرالڈ تھا۔

Posted on Dec 24, 2010