پامیلا گاور جوکہ پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم ہے اور ایک پاؤں بھی آدھا ہے وہ صرف ایک ٹانگ سے چلتی پھرتی ہےاور عام انسانوں کی طرح زندگی گزار رہی ہے واقعات کے مطابق افریقہ کے ایک قصبے کے ایک گھر میں ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی تو گھر والے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے کہ بچی تو معذور ہے یہ اپنی زندگی کس طرح گزارے گی اس کا چلنا پھرنا کھانا پینا بھی دشوار ہو گا لیکن پامیلا جب تھوڑی سی بڑی ہوئی تو اس نے اِدھر اُدھر سرکنا شروع کردیا تو اس جرأت مندانہ صلاحتیں دیکھ کر اس کے والدین بہت حیران ہوئے پامیلا اپنی زندگی کے تمام کام خود کرتی ہے صبح اٹھ کر اپنے پاؤں کے نیچے سے برش پکڑ کر برش کرتی اسکول جاتی اور لکھنے پڑھنے کے علاوہ تیراکی بھی کرتی ہےاس کے والد نے کہا جب بچی پیدا ہوئی تو اس نے سوچا کہ یہ بچی نارمل زندگی نہیں گزار سکے گی لیکن اس بچی کے حوصلے پر حیرانی ہوئی کہ وہ بہٹ حوصلہ مند ہے وہ اپنے بازوؤں کا کام اپنے الٹے پاؤں سے لیتی ہے تین برس کی عمر میں اس نے چلنا شروع کردیا تھا جو اس کی آدھی ٹانگ ہے اس سے زور دار جھٹکا دے کر جمپ لے کر ہر طرف چلی پھرتی ہے اب وہ بہترین ڈانس کر سکتی ہے جب وہ تیراکی کے لیے پانی میں اترتی ہے تو سمندری شیر کی طرح اپنے جسم کو حرکت دیتی ہے جس سے وہ بہترین تیراک بن چکی ہے۔
عجیب و غریب معذور بچی
Posted on Jan 25, 2011
سماجی رابطہ