امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عبرتناک، عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ واقعات کے مطابق ایک نوجوان ولیم ڈان اپنی والد کی قبر پر پھول چڑھا رہا تھا کہ اچانک اس پر آسمانی بجلی گری اور وہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ 49 سالہ ولیم کی والدہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کرگئی تھیں۔ اس کی والدہ کی قبر ایک درخت کے سائے میں بنائی گئ تھی جہاں وہ روزانہ پھول چڑھانے جاتا تھا۔ معلوم ہوا کہ ولیم ڈان کو اپنی والدہ سے بے حد محبت تھی اور وہ اکثر مغموم رہتا تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ اس کی قبر بھی اس کی والدہ کے قریب ہی بنے۔ وقوعہ کے روز جب وہ پھول چڑھانے آیا تو اس وقت موسم ابرآلود تھا۔ ہلکی ہلکی پھوار پڑ رہی تھی۔ ولیم ڈان نے برساتی پہن رکھی تھی۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس نے پھول قبر پر رکھے ہی تھے کہ فضا میں کڑاکے کی آواز گونجی۔ ایک بجلی کا کوندا لپک کر قبر کی طرف آیا اور ولیم کو خاکسترگیا۔ اس کی لاش جل کر کوئلے کی مانند ہوگئی۔ اس کے صرف سر کے بال سلامت رہے۔ بعد میں اسے والدہ کی قبر کے ساتھ ہی دفنا دیا گیا۔
عجیب و غریب موت
Posted on Nov 15, 2011
سماجی رابطہ