گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاہور کے ایک طالب علم سلمان مسعود نے بجلی کا ایک ایسا حیرت انگیز آلہ ایجاد کیا ہے جس کے استعمال سے فریج، ٹی وی اور دیگر الیکٹرانک اشیاء روشن ہوجاتی ہیں مگر جیسے ہی آپ اس کے سوئچ کو ہاتھ لگائیں گے کرنٹ خود بخود ختم ہوجائے گا۔ اس آلے کی خصوصیت یہ ہے کہ ایک تار کو لگا کر آپ بلب روشن کریں اور دوسری تار لگا کر اس کا ننگا سرا ہاتھ میں پکڑ لیں، آپ کو کرنٹ نہیں لگے گا۔ سلمان نے بتایا کہ پورے ایشیاء میں پہلی دفعہ اس قسم کا آلہ ایجاد کیا گیا ہے۔ اگر اس کے اندر نقص بھی پڑجائے تو بجلی سپلائی ہوتی رہے گی۔ برسات کے دنوں میں جب تاروں کی وجہ سے گھروں میں کرنٹ آجاتا ہے، اگر اس آلے کے ذریعے پورے گھر کو بجلی سپلائی کی جائے تو کرنٹ نہیں لگے گا۔ سلمان مسعود نے بتایا کہ 300 والٹ کے ایک آلے پر تقریباً ایک ہزار روپے خرچ آتا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اگر حکومت مجھے سہولت فراہم کرے تو اس سے آدھی قیمت پر بھی 300 وولٹ کا آلہ بن سکتا ہے جس کے لگانے سے پورا گھرانہ بجلی کے کرنٹ سے محفوظ ہوسکتا ہے۔
حیرت انگیز آلہ
Posted on Nov 15, 2011
سماجی رابطہ