برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایک نایاپ پرندہ بلیوٹیٹس کی نسل کے بارے میں طویل تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ یہ پرندوں کی اُن مخصوص نسلون میں سے ہے جن کی مادائیں اپنے جوڑے بنانے کے بعد بھی صرف خوبصورت اور مضبوط نروں کے ساتھ ہی تعلق استوار کرکے انڈے بچےدیتی ہیں اور ان کے اپنے نر انہیں دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ بیلجیم کے ایک جنگل میں ماہر سائنسدانوں نے دو برس کی طویل تحقیقات کے بعد جو نتائج اخد کیے ہیں ان کے مطابق مضبوط اور خوبصورت نر جو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور ان کی عمر بھی چھوٹے اور کمزور نزوں کی نسبت زیادہ طویل ہوتی جبکہ چھوٹے اور کمزور نر جلدی مرجاتے ہیں اور مادائیں صرف مجبوری کے عالم میں ان سے جوڑے بنالیتی ہیں لیکن افزائش نسل کے لیے مضبوط اور خوبصورت نروں سے رجوع کرتی ہیں۔ اس صورتحال کی تحقیق کے لیے اس پرندے کے اکیس جوڑے ایک مصنوعی جال میں آزاد رکھے گئے تو تجربے نے ثابت کیا کہ ان میں صرف دس نر ہی افزائش کے لیے ماداؤں کی توجہ کا مرکز بنتے تھے جبکہ باقی کو نظرانداز کرتی تھیں۔
عجیب پرندہ
Posted on Dec 29, 2010
سماجی رابطہ