سگریٹ نوشی کے اثرات

نیوانگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں ایک انکشاف کیا گیا ہے کہ سگریٹ پینے والے لوگوں کے چہروں پر بہت جلد اور وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں ریسرچ کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بیس سال کی عمر میں سگریٹ پینا شروع کردیتے ہیں ان کے چہرے پر سگریٹ نہ پینے والون کے مقابلے میں جلدی جھریاں نمودار ہوتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ ان کے دانت پیلے ہوجاتے ہیں، سانس بدبودار ہوجاتا ہے۔ ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اب تک لوگوں کو سگریٹ کی وجہ سے کینسر، ٹی بی اور دل کے امراض سے ڈرایا جاتا تھا لیکن لوگ اس طرف کم توجہ دیتے تھے اب توقع ہے کہ وہ سگریٹ کی وجہ سے قبل ازوقت بڑھاپے کو زیادہ اہمیت دیں گے۔

Posted on Dec 29, 2010