کیلی فورنیا کے ایک سائنسدان نے ایک چوکیدار بنایا ہے۔ یہ لوہے کا چوکیدار بہت سی بچلی کی تاروں، قمقموں اور گراریوں سے بنایا گیا ہے۔ رات کو سوتے وقت چوکیدار میں بجلی کا کرنٹ چھوڑ کر اس کا کنکشن دروازے میں لگی ہوئی ایک برقی مشین سے لگادیا جاتا ہے۔ دروازے سے لگی ہوئی اس مشین سے نظرنہ آنے والی برقی لہریں نکلتی رہتی ہیں جیسے ہی کوئی شخص بغیر اجازت دروازے میں داخل ہوتا ہے اور ان لہروں سے ٹکراتا ہے تو برقی لہریں فوراًچوکیدار کے جسم میں لگی ہوئی مشین کو حرکت میں لے آتی ہیں۔ چوکیدار اٹھ کر خواب گاہ میں جاتا ہے اور مالک کے سرہانے زور زور سے چلانے لگتا ہے"صاحب! اٹھیے آپ کے گھر میں چور گھس آیا ہے۔' اس ایک فقرے کے علاوہ کچھ اور نہیں بول سکتا کیونکہ سائنسدان نے صرف یہی ایک فقرہ ریکارڈ کرکے اس مشین میں لگایا ہے۔
لوہے کا چوکیدار
Posted on Dec 29, 2010
سماجی رابطہ