متحدہ عرب امارات میں ایک نابینا بچی نے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کر دی۔
نورا نامی یہ لڑکی اپنے اسکول کی واحد طالبہ ہے جو بنیائی سے محروم ہیں مگر اس کے باوجود وہ ہر سال سرفہرست آتی رہی ہے۔
نورا جس نے حال ہی میں ہائی اسکول کی تعلیم اعلیٰ نمبروں کے ساتھ مکمل کی ہے، نابینا پن کو رکاوٹ سمجھنے کی بجائے اسے خدا کا عطیہ سمجھتی ہیں۔
نورا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ لوگ اس کی حالت پر رحمن کھانے کی بجائے اس کے ساتھ دیگر بچوں جیسا رویہ اختیار کریں۔
نابینا ہونے کے باوجود نورا کو اپنے اسکول کے تمام ہم جولیوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔
نورا کا کہنا ہے کہ اس کے لئے سب سے پریشان کن وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص آکر کہتا ہے کہ میں نابینا ہونے کی وجہ سے زندگی میں کچھ نہیں کرسکتی۔
نورا جس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ اس بھائی بھی نابینا ہے، نفسیات میں اعلیٰ تعلیم اپنے بل بوتے پر حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
اماراتی نابینا بچی،عزم و ہمت کی مثال
Posted on Jan 16, 2012
سماجی رابطہ