انوکھا احتجاج

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر اپنی محبوبہ کے والد سے دنیا کا انوکھا ترین احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق 23 سالہ موری یوکی کن جو کالج کی اپنی دوست سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن لڑکی کے والد نے سال 1991ء میں اپنی لڑکی کی شادی اس سے کرنے سے انکار کردیا چنانچہ اس وقت سے اس نوجوان نے لڑکی کے باپ کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے چار ہزار چھ سو مرتبہ ٹیلی فون کیے اس نے روزانہ اوسط 120 فون کیے بعض اوقات یہ نوجوان لڑکی کے باپ کو فون کر کے خاموش رہتا تھا ان کالوں کی وجہ سے لڑکی کے باپ کی تشہیری ایجنسی کا کام متاثر ہوا جس پر اس نے پولیس کو رپورٹ کردی پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

Posted on Dec 24, 2010