اگر آپ ایک مصور ہون تو کبھی نہیں چاہے گے کہ آپ کا کام کوکسی معروف آرٹ گیلری تک پہنچنے میں دہائیاں لگ جائیں، ایسا ہی کچھ پولینڈ کے طالبعلم نے سوچا اور ایک منفرد ہی حل نکالا۔
پولینڈ کے جنوب مغربی شہر واروکلا میں اس نوجوان مصور اینڈریزج سوبیپان کو جب مستقبل میں تاریکی نظر آئی تو اس نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔
تو اس نے کیا کچھ ایسا کہ آرٹ گیلری میں جب محافظوں کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہوئی تو اس نے خاموشی سے اپنی تصویر وہاں آویزاں کردی۔
حیرت انگیز طور پر گیلری کے حکام بھی نئی تصویر سے 3 دن تک واقف نہیں ہوسکے، تاہم جب انہیں اس کا اندازہ ہوا تو وہ نوجوان مصور کی تخلیقی سوچ سے بہت متاثر ہوئے۔
ان کے بقوہ اس سے ہمارے نوجوان نسل کے مصوروں کی انفرادیت کا اندازہ ہوتا جو اپنا کام جلد سے جلد گیلری میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
تو ثابت ہوا کہ اپنی مدد آپ کرنا کا محاورہ ہر دور کا آفاقی اصول ہے بس حکام مہربان ہونے چاہئے۔
اپنی مدد آپ کرنےکامنفرد مظاہرہ
Posted on Jan 07, 2012
سماجی رابطہ