کیا آپ اپنی موجودہ نوکری سے پریشان ہیں؟ اگر پریشان ہیں تو آپ ایک چائنیز آدمی کی جانب سے کیا جانے والا انوکھا طریقہ آزما کر پریشانی دور کرسکتےہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ لی زن نے سر کے بل اپنے پورے جسم کو ایک کیل پر بیلنس کرنے کا انوکھا مظاہراہ کیا۔
66.7 کلو وزنی لی نے سر کے بل کیل پر اپنے جسم کو قریباً 10 سیکنڈ تک بیلنس کیا،جب کہ انہوں نے اپنی ٹانگوں کو ایک لوہے کی سلاکھ سے توازن میں رکھا تھا۔
لی زن کے مطابق وہ یہ کمال کا مظاہراہ گزشتہ 20 سال سے کر رہے ہیں اور وہ ایسا کرکے سکون محسوس کرتےہیں اور اپنی تمام پریشانیاں بھول جاتےہیں۔
Posted on Jan 07, 2012
سماجی رابطہ